وزیراعلیٰ مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آج 190ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آیا،عدالتی فیصلے میں القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دیدی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے،القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی سکالر شپ دی جائے گی۔
اوکاڑہ میں طلبا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی،القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی ،یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے،میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے،جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہو گیا،ان کاکہناتھا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگر سہولیات مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمران خان نے علیمہ خان کو کیا کہا؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔