کون مجرم؟ کس نے سہولت کاری کی، کسے اشتہاری قرار دیا گیا؟ تفصیلی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزمان میں سے کوئی مجرم، کوئی سہولت کار اور کوئی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔148 صفحات پر مشتمل احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے دونوں کو قید کے علاوہ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
فیصلے میں ذلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف گوگی، ضیا المصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

تفصیلی فیصلہ

IK TK 2 judgment 17 Jan 25Download.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

روز ویلٹ ہوٹل نجکاری، شہریت یافتہ کمپنی کا مشیر کی ذمہ داری سے دستبرداری کا فیصلہ

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی جانب سے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مقرر کی گئی مالیاتی مشیر عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم جونز لینگ لاسالے نے مفادات کے ممکنہ تصادم کے باعث اس ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نج کاری کمیشن کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والی عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم "جونز لینگ لاسالے" (جے ایل ایل)نے مفادات کے ممکنہ تصادم کے باعث اس ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

جے ایل ایل نے اپنی خط و کتابت میں کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دوران خدمات حاصل کی گئیں تمام رقوم واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ جے ایل ایل کو جنوری 2024 میں ایک مسابقتی عمل کے ذریعے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی ممکنہ نج کاری پر حکومت پاکستان کو مشورہ دینے کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور اپنی ذمہ داری کے دوران جے ایل ایل نے ہوٹل کی جانچ پڑتال مکمل کی اور بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ کی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعدد ممکنہ نج کاری ماڈلز پر مشتمل رپورٹس بھی تیار کیں۔

جے ایل ایل کے مطابق نیویارک سٹی کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کی لیز معاہدے کی منسوخی کے بعد ان کے متعدد کلائنٹس نے ہوٹل میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس کے باعث فرم ایک ممکنہ تضاد مفادات کی صورت حال سے دوچار ہو گئی۔

کمپنی نے کہا کہ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جے ایل ایل نے اس ذمہ داری سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی حقیقی یا تاثر پر مبنی مفاداتی ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔

نج کاری کمیشن نے اس اہم پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل تیز رفتاری سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کا عمل شفاف اور مسابقتی انداز میں جاری رکھا جا سکے اور پہلے سے مکمل شدہ تیاریوں کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکے۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی جاری نج کاری کا عمل جلد از جلد تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
  • خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید، جرمانے کی سزا سنا دی گئی 
  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • اسلام آباد، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزا معطل کر دی
  • وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • مودی سرکار عدالت میں ہار گئی!
  • روز ویلٹ ہوٹل نجکاری، شہریت یافتہ کمپنی کا مشیر کی ذمہ داری سے دستبرداری کا فیصلہ
  • توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
  • پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
  • شیر پاؤ پل جلاؤگھیراؤ کیس کا 42صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری