احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی، برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے، برطانوی عدالت سے بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو دھوکا دے کر عمران خان نے اقتدار لیا، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے عدالت میں کرپشن کیس کو چیلنج کیا اور بری ہوئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سرکاری ڈاکا ڈالا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا دفاع کررہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی ا ئی احسن اقبال نے نے کہا کہ
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
آج سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔
دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ محسن حسن پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جزوی جرح بھی کی۔
کیس میں مجموعی طور پر 9 گواہوں پر جرح مکمل کر لی جبکہ 10 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے۔