سکیورٹی فورسز کارروائی، کئی خوارج ہلاک و گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔