آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان ہے ۔
آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ رواں مالی سال حکومت کا معاشی ترقی کا مقرر کردہ ہدف 3.6 فیصد ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد تک جانےکا امکان ہے ۔ دوسری جانب رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ 2.1 فیصد تک آنے کا امکان ہے ۔
رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد رہنے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے ۔
رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد رہنے کاامکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنےکی پیش گوئی ہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد رہنے کا امکان ا ئندہ مالی سال رواں مالی سال کی معاشی ترقی کا امکان ہے
پڑھیں:
پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔