اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارتوں میں تکنیکی ضمنی گرانٹ اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی 91 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری بھی دے دی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن کی سالانہ ری بیسنگ کی سمری کی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ سالانہ ری بیسنگ ریگولیٹری عمل کی تکمیل پر یکم جنوری 2025 سے نافذ کی جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ کی 9 کروڑ روپے سے زائد، وزارت داخلہ کی 94 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔اسی طرح ضمنی گرانٹ کی منظوری فرنٹئیر کور کے رواں مالی سال کے اخراجات کی مد میں دی گئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت اوورسیز کی رواں مالی سال کی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دے دی، ای سی سی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ (ای او بی آئی) کے آڈٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آڈٹ کی تاخیر کی مکمل چھان بین کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کروڑ روپے سے زائد کی منظوری کمیٹی نے
پڑھیں:
ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق 31 اکتوبر 2025ء تک کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جاچکے ہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں 50 لاکھ ریٹرنز فائل کیے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انفرادی ٹیکس دہندگان نے گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس انفرادی ٹیکس 60 ارب روپے تھا، اس بار 69 ارب روپے ہوگیا ہے۔
توقع ہے کہ رات 12 بجے تک مقررہ مدت کے اختتام تک مزید ریٹرنز جمع ہوں گے۔
ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان کو مشکلات ہوں، وہ متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرنز جمع کرانے میں توسیع کرسکتے ہیں