کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری پہلی دستور ساز اسمبلی کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپناکر ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکتے ہیں، کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہیے،اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں، قوموں کو بنانے میں سیاست اور ثقافت کا اہم کردار ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انڈس سویلائزیشن کے لوگ ہیں، ہمیشہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کشیدگی ؛ بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان کو روک دیا

سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی  پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

بلاول بھٹو کی ن لیگ کے بیانات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت  ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو سخت زبان  استعمال کرنے سے روک دیا

پیپلزپارٹی نے  آئندہ لائحہ عمل سی ای سی اجلاس میں طے کرنےپر اتفاق  کیا ۔ 

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

چیئرمین کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ورچوئل اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت سینئر قیادت  شریک تھی ۔

متعلقہ مضامین

  •  سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ 
  • وزیراعلیٰ سندھ کا خواتین کوبااختیار بنانے کا عزم
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کشیدگی ؛ بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان کو روک دیا
  • ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش
  • بلاول بھٹو زرداری نےہنگامی اجلاس بلالیا
  • کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ محکمہ توانائی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • 2029ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی، ناصر حسین شاہ
  •  سندھ و پنجاب حکومتوں میں کشیدگی، صدر کی طلبی پر وزیرداخلہ کراچی پہنچ گئے