بلجئیم میں “پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بلجئیم میں “پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
سپین کے شہر بار سلونا ,اٹلی کے شہر بریشیا اور بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز کے بعد سٹی آف ڈائمنڈ اینٹورپ، بیلجیئم میں “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا
چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) نے اس موقع پر کہا،ریلیوں کا یہ سلسلہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا،اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہےپاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد”
ریلی کے دوران قراردادمنظورکی گئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ”ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور”۔
ریلی میں شریک شرکاء نے کہا پوری دنیا اور خاص طور پر یورپ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی پاک فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں نےپاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔
جو پاک فوج کا دشمن ہےوہ ریاست کا دشمن ہےاور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں، اوورسیز پاکستانی پاک فوج کی قیادت کےساتھ جم کرکھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہرفتنے کو شکست دیں گے،شرکاء نے یک زبان ہو کر “سول نافرمانی نامنظور نامنظور”کے نعرے لگائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-6
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔