خواتین، بچوں، کمزور طبقات کا تحفظ اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر عثمان انور
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ، انصاف و خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر چیمپینز ٹرافی میچز، غیر ملکی باشندوں اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایات جاری کیں کہ مویشی و بجلی چوری، منشیات فروشی، ناجائز اسلحے کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
آئی جی پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ سنگین و پرانی دشمنی کے کیسز میں اسلحہ لائسنس منسوخی سمیت تمام کارروائیاں عمل میں لائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور
پڑھیں:
سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر خان نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی منی چینجرز اور غیرملکی کرنسی کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرز اور غیرملکی کرنسی کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں۔