’190 ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کر انجام تک پہنچائی‘
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کرانجام تک پہنچائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈریفرنس کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں اور کیس ایک سال میں مکمل ہوا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا انوکھادن تھا فیصلہ آنےکےبعدکل پی ٹی آئی والے رو رہےتھے، بانی پی ٹی آئی کی کیبنٹ کےلوگوں سےبندلفافےمیں منظوری لی گئی اور شہزاداکبراورفرح گوگی نے ملکر ڈیل کوانجام تک پہنچایا۔
انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبرکاایک کلپ بھی سامنے آیا تھا ، جس میں بریف کیس وصول کررہےتھے لیکن اسلام آبادہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جبکہ شہبازگل اداروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کیس تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے، عمرایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہے تو حسن نواز سے پوچھیں، شہزاد اکبر نے خود اور این سی اے سے بھی تحقیقات کرائیں، این سی اے نے اکاؤنٹ تفصیلات چیک کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی۔
پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات سے متعلق انھوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے کل کہا آپ بند لفافہ کھول لیں، بند لفافہ اب توکھل گیا اس وقت کیبنٹ کے سامنے کھولنا تھا، اب توآپ کے سارے لفافے کھل گئے وہی کیسز چل رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کل سےکہہ رہےہیں اعلیٰ عدالت میں یہ کیس پہلی ہی پیشی پر ختم ہوجائے گا، انہیں کون بتا رہا ہےکہ اعلیٰ عدالتیں اس کیس کوختم کردیں گی ، مجھے ان کےبیان پرتشویش ہےاعلیٰ عدالتیں اس کانوٹس لیں۔
القادریونیورسٹی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں ہوتےہوئےایک یونیورسٹی نہیں بنائی، القادریونیورسٹی سےفائدہ لیناتھااس کے پیچھے چھپ کرپیسہ بٹورنا تھا، این سی اے نے کہا کہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کی ملکیت ہے، بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ نے 190 ملین پاؤنڈ میں ڈاکہ ڈالا۔
مزیدپڑھیں:کیا ٹرمپ آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے؟ شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شہزاد اکبر پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے اندر مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر پیسوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور پی ٹی آئی کے فنڈز کو تحفظ دینے کی فوری ضرورت ہے۔
اکبر بابر نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی، اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر دیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ”کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں۔“
اکبر بابر نے انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے موجودہ عہدیداران خود ساختہ ہیں، اور غیرقانونی جنرل باڈی کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیے گئے، جو پارٹی آئین اور قانونی تقاضوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’ہم پی ٹی آئی پر پابندی نہیں چاہتے، لیکن اگر یہی روش جاری رہی تو پارٹی ڈی لسٹ ہو سکتی ہے، اور الیکشن کمیشن کے پاس اسے فارغ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا۔‘
اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ملک کی دیگر جماعتیں بھی اسی راہ پر گامزن ہیں جہاں سیاسی لیڈر بلامقابلہ سربراہ منتخب ہو رہے ہیں۔ جب تک اندرونی جمہوریت کو فروغ نہیں ملے گا، ملکی جمہوریت بھی کمزور ہی رہے گی۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے غیرقانونی استعمال ہونے والے اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کیے جائیں تاکہ پارٹی کو مزید مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات