پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔
پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے، پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے، پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 میری ٹائم فورس پاک بحریہ کے مطابق
پڑھیں:
تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
Post Views: 1