کس پاکستانی افسر نے چائنیز کمپنی سے بطور رشوت برج خلیفہ میں اپارٹمنٹ کا مانگا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان میں کام کرنے والی چین کی ایک کمپنی نے پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے جس میں سندھ حکومت کے ایک افسر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹینڈر دینے کے بدلے دبئی کے برج خلیفہ میں لگژری اپارٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور ہوبئی شوئیزونگ واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ (سی آر بی سی ایچ بی ایس زیڈ) کی جانب سے قومی احتساب بیورو میں جمع کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ (ایس بی آئی پی) کے ڈائریکٹر غلام محی الدین مغل نے سکھر بیراج کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ دینے کے لیے برج خلیفہ میں 3600 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی فرم نے دعویٰ کیا کہ اس مطالبے کے ساتھ متعلقہ افسر نے برج خلیفہ کی تصویر بھی شامل کر رکھی تھی۔ غلام محی الدین مغل کے خلاف شکایت کے عنوان سے لکھے گئے خط میں فرم نے نیب کراچی سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو انہیں منصوبے پر کام روکنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔
ورلڈ بینک کے تعاون سے 34 ارب ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد 90 سال پرانے سکھر بیراج کی 30 سال تک آپریشنل رکھنے کے لیے توسیع منصوبہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ سکھر بیراج انڈس بیسن آبپاشی نظام کا ایک اہم جزو ہے جو 7 نہروں کو اسپورٹ کرتا ہے، یہ نہریں 3.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپارٹمنٹ امپروومنٹ پروجیکٹ پاکستان چائنیز چین ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ قومی احتساب بیوروذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپارٹمنٹ پاکستان چائنیز چین قومی احتساب بیورو
پڑھیں:
سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر تشدد
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔