ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ‘پیپلز مارچ’
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں ‘پیپلز مارچ’ ہو رہا ہے جس میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مظاہرین خواتین کے حقوق، ایل جی بی ٹی کمیونٹی اور تارکینِ وطن کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے فرینکلن اسکوائر پر سینکڑوں افراد پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے جمع ہیں اور وہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ یہ ریلی ایسے وقت ہو رہی ہے جب منتخب صدر ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس سے قبل وہ اتوار کو ڈی سی کے کیپٹل ارینا میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستون ہیں، بین الاقوامی پارلمانی اسپیکرز کانفرنس کے قیام سے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ بین الاقوامی کوششوں سے ہی ممکن ہے، کوریا واٹر ریسورسز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی ماحولیاتی حکمت عملی کا اہم قدم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کے اصولوں پر مبنی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، سیؤل اعلامیہ امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا خاکہ ہے، جہاں مؤثر سفارتکاری ہو، وہیں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دے کر دنیا کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔