کراچی‘ واشنگٹن (اسٹاف رپورٹر‘ آن لائن) امریکی وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے 4 گھنٹے ایف ایم سی کارسویل جیل میں عافیہ کے ساتھ گزارے۔ جیل میں ملاقات کے بعدتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ ہمیشہ کی طرح ہمت کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے، ان کی خواہش تھی کہ میں ان کی طرف سے دنیا بھرمیں موجود ان کے تمام سپورٹرز کاان کی شاندار حمایت کے لیے شکریہ ادا کروں۔
میں نے عافیہ کو بتایا کہ امریکی بھی حقیقت میں ان کی رہائی کے معاملے میں بہت مدد کر رہے ہیں۔ کلائیو اسمتھ نے مزید کہا کہ آج عافیہ نے خاص طور پر کہا کہ میں مسلسل اور شاندار حمایت کرنے پر امام عمر سلیمان، سینیٹر مشتاق احمد خان، سینیٹر طلحہ محمود، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (ICNA) اور عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز کا شکریہ ضرور ادا کروں۔ کلائیو اسمتھ نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ پیر کی دوپہر سے پہلے پہلے امریکی صدرجو بائیڈن کی جانب سے اپنی رحم کی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری ملنے کی شدت سے منتظر ہیں۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن پیر کے روز اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں، جس پر فرینڈز آف عافیہ کے زیراہتمام کل شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرے میں ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز امریکی صدر سے اپیل کریں گے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رحم کی پٹیشن کو منظور کر کے انہیں رہا کردیں۔علاوہ ازیںامریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کے حوالے سے ان کے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کے توسط سے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے بھلایا نہیں گیا، ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا، میں ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں اس اذیت سے آزاد ہو جاؤں گی۔.

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسمتھ نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی مؤکلہ کو معافی دینے کا مطالبہ کیا اور انہیں 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ایک ڈوزیئر بھی پیش کیا ہے۔صدر جو بائیڈن کے پاس خاندان کی درخواست پر غور کرنے کے لیے پیر تک کا وقت ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے، اب تک بائیڈن 39 لوگوں صدارتی معافی دے چکے اور 3ہزار 989 افراد کی سزائیں کم کرچکے ہیں۔عافیہ صدیقی کے وکیل نے گواہوں کی شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ انٹیلی جنس کی غلطیوں کی وجہ سے وہ ابتدائی طور پر مشتبہ قرار دی گئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جب ڈاکٹر صدیقی 2003 میں پاکستان کے دورے پر تھیں، انہیں ملک کی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی نے3 بچوں کے ساتھ تحویل میں لیا اور سی آئی اے کے حوالے کر دیا جو انہیں افغانستان میں بگرام ائر بیس لے گئی۔وکیل کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس نے غلط اندازہ لگایا جبکہ ایجنسیوں کا خیال تھا کہ ڈاکٹر صدیقی ایک نیوکلیئر فزیکسٹ ہیں جو کہ ریڈیو ایکٹو بم بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں جبکہ درحقیقت انہوں نے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی تھی۔امریکی محکمہ انصاف نے ڈاکٹر صدیقی کے بارے میں تمام الزامات کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ وہ رد عمل دینے سے کریز کرے گا۔اس کے علاوہ سی آئی اے نے بھی تاحال رد عمل دینے کی ہماری درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ عافیہ صدیقی امریکی صدر جو بائیڈن اسمتھ نے کہا کہ

پڑھیں:

استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ

استنبول میں اتوار کے روز ہونے والی سالانہ میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردی کا مظاہرہ کی ہے۔ یہ دنیا کی واحد میراتھون ہے جو ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں کو جوڑتی ہے۔

پاکستان کے 12 ایتھلیٹس نے 42.195 کلومیٹر کا مکمل فاصلہ طے کیا، جن میں سب سے بہتر کارکردگی مباریز بن رافع کی رہی، جو 3 گھنٹے 21 منٹ 30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سب سے آگے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم بھی کسی سے کم نہیں’ استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی کا بڑا اعزاز

ان کے بعد مجتبیٰ احسن نے 3 گھنٹے 23 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا، جبکہ استنبول میں مقیم اسماعیل خان نے 4 گھنٹے 3 منٹ میں تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔

جیو نیوز کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر فہزان لکھانی نے بھی اپنی پہلی میراتھون میں شرکت کی اور 5 گھنٹے 13 منٹ میں پورا فاصلہ طے کیا۔

خواتین میں سحر علی جنجوعہ سب سے آگے رہیں، جنہوں نے 4 گھنٹے 22 منٹ میں ریس مکمل کی، جبکہ ہینا ملک نے 4 گھنٹے 49 منٹ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے دوسرا نمبر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے

دیگر پاکستانی شرکا میں عمر رشید، زین احمد، کاشف رضا، مہر وش حنیف، صدف سعد اور حازق خالد شامل تھے۔

رنرز نے سبز رنگ کی شرٹس پہن کر پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ بوسفرس برج عبور کرتے وقت شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news استنبول میراتھن ایشیا پاکستانی ایتلیٹس ترکیے یورپ

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • پینٹاگون: یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاماہاک میزائلوں کی فراہمی منظور
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان