City 42:
2025-04-25@11:46:43 GMT

دھند کے سبب آج شب بھی موٹر ویز بند 

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

سٹی42:    پنجاب کے مختلف شہرآج شب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔  موٹر وے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو مکمل جبکہ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو جزوی طور پر بند کر دیا ۔
 لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک بند کیا گیا ۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موٹروے ایم

پڑھیں:

گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔

اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر سیکیورٹی گھومنا ٹھیک نہیں ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

فلم کی ہدایت کاری کوکی گلآتی اور رابی گریوال نے کی ہے۔ سیف علی خان فلم میں ’ریحان رائے‘ نامی ایک فراڈیے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ایک طاقتور جرائم پیشہ شخص (جیدیپ اہلاوت) کی جانب سے ایک قیمتی ہیرا، ’افریقی ریڈ سن‘، حاصل کرنے کے مشن پر مامور کیا جاتا ہے۔

یہ ایکشن تھرلر نیٹ فلکس اور مارفلیکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جسے سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس کے علاوہ، سیف علی خان راہول ڈھولکیا کی ایک دورِ ماضی پر مبنی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر ’سکمار سین‘ کا کردار نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی،ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے:عبدالعلیم خان
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
  • گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
  • پی ایس ایل، عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا
  • ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
  • کراچی؛ سپرہائی وے میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا