بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور سمیت دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔

حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔

ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔

رائل پامس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹ کی چھت گرنے کی وجہ ساؤنڈ سسٹم کی تیز آواز اور وائبریشن تھی، جس کی وجہ سے دیگر حصے بھی لرز رہے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفان بادوباراں ‘ رائیونڈ ‘ میں چھتیں گرنے سے 2جاں بحق 

لاہور+ قصور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+خبر نگار ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔ اس کے علاوہ قصور، پتوکی، پھولنگر، ساہیوال، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی مکئی، کماد اور مونجی کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ دریں اثناء شدید جکھڑ اور آندھی سے علاقہ میں درجنوں درخت اکھڑ جانے سے متعدد دیہات اور موضعات کی بجلی کئی گھنٹے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی۔ قصور کے موضع ڈھولن ہٹھاڑ میں  تیز آندھی کی وجہ سے درخت ٹوٹا اور مکان کی چھت پر گر گیا جس سے  65 سالہ ندیم ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ فیروزپور روڈ وڈانہ میں 35 سالہ ساجد طوفانی بارش کی وجہ سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے  شدید زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء رائیونڈ میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔اسلام آباد میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج بارش متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں؛جسٹس علی ضیا باجوہ 
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی
  • بھارت کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی؛ 6 مریض ہلاک اور متعدد زخمی
  • تاندلیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سےدو بچے جاں بحق، سات افراد زخمی
  • لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفان بادوباراں ‘ رائیونڈ ‘ میں چھتیں گرنے سے 2جاں بحق 
  • اسرائیل کا فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پرحملہ، متعدد افراد زخمی
  • انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی
  • شکارپور،تیز رفتار مزدا فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی،8 جاں بحق
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے
  • بھارت: تفریحی ٹور کے دوران 3 دوست کار میں زندہ جل گئے