پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ چار ہزار اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کردی، عبوری لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے ، لسٹ میں سے 3121 امیدواروں کو ہی اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ مل سکے گا ۔ایم بی بی ایس کیلئے کم از کم اوپن میرٹ 94.

3 فیصد رہنے کا امکان ہے،امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 24 گھنٹے کے اندر درج کراسکتے ہیں ،اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے ۔اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا، امیدواروں کو میڈیکل کالجز میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کیے جائیں گے ،داخلہ میرٹ اور کالجز کیلئے امیدوار کی دی گئی چوائس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔17سرکاری میڈیکل کالجز کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 20 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، نواز شریف کا پھر شکوہ

سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟

نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، پنجاب میں کوئی کام میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہورہا، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔

انہوں نے غلام سرور کا نام لیے بغیر کہاکہ قومی ایئر لائن کو بند کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے

نواز شریف نے کہاکہ ماضی میں پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے، تاہم اب ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی سابق وزیراعظم شکوہ شہباز شریف مریم نواز ملکی معیشت نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • مراد شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر زیادہ، سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت مقرر کی؟ عظمیٰ بخاری 
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، نواز شریف کا پھر شکوہ
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی