وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں اور طبی مراکز کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت صوبے میں 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 67 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹو کے پراجیکٹ پر 24 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
اس موقع پر پنجاب بھر کے 1236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ صوبے میں ان مراکز کی تعمیر و بحالی کا 75 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی مکمل ہوگئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہیں جبکہ 1211 بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ، 1143 مراکز کی فلورنگ جبکہ 1004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
انہوں نے اجلاس میں کہا کہ وہ نئے تعمیر ہونے والے بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی۔
یہ بھی پڑھیے:القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس دی جائیں گی، مریم نواز
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی اینڈ ڈی) کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف بھی دے دیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اور کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی جب کہ پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سڑک صحت طبی مرکز مریم نواز شریف منصوبہ بندی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سڑک مریم نواز شریف بنیادی مراکز صحت تعمیر و بحالی مراکز صحت کی کی تعمیر مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو جیسے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام سے ڈیڈ لائن طلب کی پنجاب حکومت کے اس منصوبے کے تحت صوبے کے بارہ سو دیہات کو مثالی گاؤں کے ماڈل پر ترقی دی جائے گی۔ ان دیہات میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی کا نظام ہوگا مکمل سیوریج نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر گاؤں میں پختہ گلیاں تعمیر کی جائیں گی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی بچوں کے لیے پارکس بنائے جائیں گے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری کی جائے گی۔ ہر گھر پر نمبر لگایا جائے گا اور سائن بورڈز بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ گاؤں کی ترتیب اور شناخت واضح ہو مزید یہ کہ واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کے لیے سولر سسٹم پر مشتمل ماڈلز بھی زیر غور ہیں۔ پائلٹ فیز کے تحت ایک سو تیس دیہات میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور انہیں مثالی ماڈل کے مطابق ڈویلپ کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے میں عوامی ضروریات کو سامنے رکھ کر ترجیحات طے کی جائیں گی اور ہر گاؤں کو مکمل طور پر ترقی یافتہ اور ماڈرن طرز پر ڈویلپ کیا جائے گا تاکہ دیہی عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے