پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہیں بھی چلے جائیں، اُن کے پاس 190 ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جہاں مرضی چاہیے اپیل کرے، اُن کے پاس تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے کا کوئی جواب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ سے بند لفافے منظور کروائے جاتے رہے، پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اپنا جرم چھپانے کےلیے اب مذہب کا کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی اسٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس اوپر گئی، پوری دنیا کے میڈیا نے یہی شہ سرخیاں لگائیں کہ سابق وزیراعظم کرپشن پر پکڑا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) قوم سے کیے وعدے پورے کرنے آئی ہے، ملک کی تقدیر بدلیں گے، ملک کے حالات خوشحال ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو مہنگائی بھی کم ہوگئی ہے، پوری دنیا میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو وعدے کیے آج وہ پورے ہو رہے ہیں، ہم اس ملک کی تقدیر بدلیں گے، ملک کے حالات خوشحال ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کا پوری دنیا عطا تارڑ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی
ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی،یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی حکومت نے ،جہاں اب سرکاری ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے 30 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان 30 دن کی چھٹیوں کے بدلے آپ کی کوئی تنخواہ نہیں کٹے گی کیونکہ یہ پیڈ لیو ہیں۔
راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کے لئےاپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کا کوئی انتظام ہے؟
جس پر مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایاکہ ملکی سروس رولز مرکزی حکومت کے ملازمین کو 30 دن کی چھٹی کی اجازت دیتے ہیں، جس کا فائدہ کسی بھی ذاتی وجہ سے لیا جا سکتا ہے جس میں بزرگ والدین کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔
جتیندر سنگھ نے تحریری جواب میں کہا کہ سنٹرل سول سروسز (لیو) رولز، 1972 میں 30 دن کی ای ایل (Earned Leave)، 20 دن کی ہاف ڈے لیو، آٹھ دن کی سی ایل اور دو دن کی ریسٹرکٹیڈ لیو، مرکزی حکومت کے ملازم کو دیگر اہل چھٹیوں کے علاوہ دی جاتی ہیں، جو کسی بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر حاصل کی جا سکتی ہے، بشمول بزرگ والدین کا خیال رکھنے کے۔
ان کاکہناتھا کہ آپ ان چھٹیوں کا استعمال کسی بھی ذاتی کام کے لئے کر سکتے ہیں، چاہے وہ آپ کے والدین کا خیال رکھنا ہو یا کوئی اور ضروری کام۔ یعنی اب آپ کو اپنے بزرگ والدین کی دیکھ بھال کے لیے الگ سے چھٹی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف اپنی EL کا استعمال کرنا ہوگا۔