خیبر کے پہاڑوں میں آگ بھڑک اٹھی ؛ ریسکیو کو مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
محمد جواد : خیبر کی تحصیل جمرود بیسے کے پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ہے
ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل جمرود کے بیسے نامی پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ نے پہاڑ کے بڑے حصے پر موجود گھاس پھوس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خشک گھاس ، ہوا کا دباؤ اور پانی کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آگ پر قابوں پانے میں مشکلات کا سامنا ہے
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار