صیہونی فوج غزہ میں اپنے تباہ شدہ ٹینک چھوڑ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
غزہ: ٹینکوں کی حفاظت میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزر محصور پٹی میں داخل ہو رہے ہیں
کراچی:(ویب ڈیسک) صیہونی فوج غزہ میں اپنے تباہ شدہ ٹینک چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی علاقہ بیتحانون میں حماس کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں میں تباہ کیے گئے صیہونی فوج کے جنگی ٹینک آرمرڈ پرسنیل کیریئر (اے پی سی) کی تصاویر میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئیں ہیں، جنہیں تباہ شدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے2023ءغزہ میں جاری حماس کے خلاف برسر پیکار جنگ میں استعمال میں لانے کے لیے ان فوجی ٹینکوں کو اپنے فوجی ساز و سامان میں شامل کیا تھا، جن کا نام نمر 1500 رکھا گیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ان جنگی گاڑیوں کو جنگ کے دوران عوامی علاقوں میں استعمال میں لایاجاتا ہے، جس کے اندر رہائشی انداز کے عالی شان مختلف قسم کے جدید فیچر بھی شامل ہیں۔
جبکہ دوسری طرف فلسطین کے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر15 ماہ سے مسلط صیہونی جنگ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 47000 فلسطینی شہید ہوئے۔ انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق1 لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا بھی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل صیہونی فوج
پڑھیں:
مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون سیلاب سے بچاؤ: سی ڈی اے کے ہنگامی اقدامات، ریسپانس ٹیمز متحرک
ادھر حالیہ بارشوں کے باعث ملک بھر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد یکم جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 252 ہو گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 611 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صرف گزشتہ روز کے دوران 151 مکانات منہدم اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔
ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، جہاں 139 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو اور بحالی کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برسات پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات مون سون