تخت بھائی سرکل میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
مردان(آئی این پی ) تخت بھائی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، ٹرانسفارمر چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار پولیس کی جدید سائنسی تکنیک اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے بڑی کامیابی ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تخت بھائی سرکل پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے انجام دی۔ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار شدگان میں صاحب زادہ ولد شمس (سکنہ پار ہوتی، حال باڑی بند)، فضل شاہ ولد اختر شاہ، اور حارث ولد عنایت (ساکنان باڑی بند، ضلع چارسدہ) شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد کوائلز اور 10 کلوگرام تانبا برآمد کیا، جو کوائلز سے نکالا گیا تھا۔ڈی ایس پی کے مطابق، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اہم انکشافات اور مزید ریکوری کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کی تلاش اور تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ضلعی پولیس مردان نے اس کامیاب کارروائی پر عوام کو یقین دلایا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی شینواری کے گھر کے دروازے کے ساتھ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے دروازے کو نقصان پہنچاپولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید تفتیش کے لیے شواہد اکھٹا کرنے کا عمل جاری ہے واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا
عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا  ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 30 کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔
 
 عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا  ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ عدالت نے کہا اگر عملی حصہ نہیں لیا تو ان کو ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ ملزمان مختلف مقدمات میں گرفتار  ہوئیے تھے۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے مقدمہ سے 14 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ تھانہ باغبانپورہ کے 6 ملزمان، تھانہ نواں کوٹ کے 4 ملزمان اور تھانہ کاہنہ کے 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا۔