Al Qamar Online:
2025-04-25@02:27:17 GMT

میلانیا ٹرمپ: خاتونِ اول کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں واپسی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

میلانیا ٹرمپ: خاتونِ اول کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں واپسی

ویب ڈیسک — 

امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے کے بعد لائیم لائیٹ میں آئیں۔ اب وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچنے والی ہیں۔۔ کچھ جانتے ہیں میلانیا ٹرمپ کی زندگی اور کیرئیرکے بارے میں، اور یہ کہ ان سے وابستہ امریکی عوام کی توقعات کیا ہیں۔

شادی سے پہلے میلانیا کا نام Melanija Knavs تھا ۔۔ابدنیا انہیں سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نام سے جانتی ہے ۔۔ان کی پیدائش چھبیس اپریل 1970 کویورپی ملک سلووینیا کے شہر نوو مستو شہر میں ہوئی۔ ان کے والد سیونیچا نامی قصبے میں گاڑیاں بیچتے تھے جبکہ ان کی ماں ٹیکسٹائیل انڈسٹری میں کام کرتی تھیں ۔۔

میلانیا کی اسکول کی ساتھی مریاناکہتی ہیں کہ میلانیا کی دلچسپی فیشن میں تھی۔”انہیں ڈیزائیننگ کرنا بھی پسند تھا وہ پرانے کپڑوں سے نئے کپڑے بناتی تھیں۔”

میلانیا نے کالج میں ڈیزائین کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں، پھر انہوں نے اسے روک کر میلانیا Knauss کے نام سے یورپ میں ماڈلنگ کرنا شروع کر دی ۔۔انیس سو نوے کی دہائی میں ان کی کامیابی انہیں امریکہ لے آئی۔

میلینیا ٹرمپ۔ فائل فوٹو

اوہائیو یونیورسٹی کی کیتھرین جیلیسن کہتی ہیں،ایک فیشن ماڈل کے طور پر اور ایک ایسی شخصیت کی حیثیت سے انہیں نیو یارک میں اکثر اونچے طبقے کی پارٹیوں میں مدعو کیا جاتا تھا، میرے خیال سے وہیں ان کی ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی

بائیس جنوری دو ہزار بائیس کو وہ میلانیا ٹرمپ بنیں۔ ایک سال بعد ان کا اور ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا اور اکلوتا بیٹا، بیرن، پیدا ہوا۔ اسی سال وہ امریکی شہری بھی بن گئیں۔

میلانیا ٹرمپ کی زندگی نے اس وقت ایک مختلف موڑ لیا جب ان کے شوہر نے ریپلیکن پارٹی کے ٹکٹ پر دو ہزار سولہ کا صدارتی انتخاب لڑا، اور کامیابی حاصل کی۔

امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پرڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کوحلف اٹھا رہے ہیں، ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور ان کا بیٹا بیرن ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

میلانیا نے اپنے شوہر کے بارے میں کہا،”مجھے ان پر انتہائی فخر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری دو ہزار سترہ میں پینتالیسویں امریکی صدر کا حلف اٹھایاتھا۔ خاتون اول کی حیثیت سے میلانیا ٹرمپ نے دنیا کے متعدد ملکوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے ’بی بیسٹ کمپین‘ جیسے پراجیکٹز پر کام کیا جس کا مقصد بچوں کی فلاح ، آن لائین سیفٹی اور منشیات کے مسئلے سے نمٹنا تھا۔ اگرچہ دیگر فرسٹ لیڈیز کے مقابلے میں انہوں نے خود کو زیادہ نمایاں نہیں کیا پھر بھی انہیں میڈیا کی سخت جانچ پڑتال کا سامنا رہا۔

اوہائیو یونیورسٹی کی کیتھرین جیلیسن کہتی ہیں، "کچھ حلقوں میں ان پر ، ان کے فیشن کے انتخاب، فوری طور پر وائٹ ہاؤس منتقل نہ ہونے کے فیصلے اور ان کی ‘بی بیسٹ’ مہم کے امریکی فرسٹ لیڈیز کی کامیاب ترین کیمپینز میں سے ایک نہ ہونے پر تنقید ہوئی۔”

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو 7 مئی 2018 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں انکے Be Best beginning اقدام کے آغازپر صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں خوش آمدید کہ رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز۔۔

وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد میلانیا ٹرمپ عملی طور پر عوام کی نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔ کبھی کبھار وہ اپنے شوہر کی 2024 کی صدارتی مہم اور اپنی یادداشت کی پروموشن کے لیے عوام کے سامنے آتی رہیں۔

میلانا اس یاد داشت کے بارے میں کہتی ہیں۔

"اس یاد داشت کو لکھنا میرے لیے ذاتی طور پر انتہائی گہرا اور اپنے بارے میں سوچنے کا تجربہ تھا۔”

میلانیا ٹرمپ، گھانا کے دورے پر۔ 2 اکتوبر، 2018 فوٹو رائٹرز

وسکانسن کے ووٹر آسٹن سمتھ نے دو ہزار سولہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا ۔۔انہوں نے میلانیا ٹرمپ کی وہائٹ ہاوس میں واپسی کے لیے اپنی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گا کہ وہ چند پسندیدہ پراجیکٹز پر کام کریں ۔ ایک چیز جس کے لیے میں بہت پُر جوش ہوں وہ اسکولوں میں فراہم کیے جانے والے کے لنچ کا ہے۔

ڈیموکریٹک ووٹر جسلین کور چاہتی ہیں کہ میلانیا ٹرمپ ، بقول ان کے ایک بااثرخاتون اول بنیں ۔

"وہ باہر جاکر شہروں میں کمیونٹیز سے بات کریں ، ملک بھرکا دورہ کریں اور خوداپنی پہچان بنائیں۔”

انہوں نے زور دیا کہ صرف ایسی شخصئیت کے طور پر نہیں جو کہ صدر کے پیچھے کھڑی ہو بلکہ ایک ایسی عورت کے طور پر جس کی اپنی کوئی طاقت ہو۔۔

تاہم تجزیہ کارکیتھرین جیلیسن سمجھتی ہیں کہ میلانیا ٹرمپ، دوسری مدت صدارت میں بھی ایک خاتون اول کے طور پر لائیم لائیٹ سے زیادہ تر دور ہی رہیں گی

وائس آف امریکہ کی ورونیکا بالڈراس کی رپورٹ

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل میلانیا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے طور پر انہوں نے ٹرمپ کی

پڑھیں:

صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

اپنی ایک تقریر میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں کو سمجھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن، ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کی خبر دی۔ اس رابطے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے صیہونی وزیراعظم کے ساتھ تجارت اور مختلف امور سمیت ایران کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر یہ گفتگو بہت اچھی رہی۔ ہمارے اور اسرائیل کے درمیان تمام موضوعات پر اتفاق ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ ایک ایسی صورت حال میں انجام پایا جب آنے والے بدھ کو عمان میں ایرانی و امریکی ماہرین کے درمیان غیر مستقیم اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔

انہی مذاکرات کے تناظر میں IAEA کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں کو سمجھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن، ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کو مطمئن کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا طریقہ کار اب پہلے سے کہیں زیادہ خطرے میں ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ رافائل گروسی اور عالمی برادری نے اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو یکسر طور پر نظرانداز کر رکھا ہے۔ اسرائیل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق کسی کو جوابدہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے؟ چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • ٹیرف میں کمی کا امکان، فی الحال ہم چین کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • ہیگستھ پیٹ بہترین کام کر رہے ہیں‘ میڈیا پرانے کیس کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے .ڈونلڈ ٹرمپ