’فروری میں شادی کرنے والی ہوں‘ اداکارہ کبریٰ خان کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی کی تصدیق کر دی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے ایوارڈ شو کے انعقاد کے دوران کبریٰ خان نےمیڈیا سے بات چیت کی جس میں ان سے متعدد سوال پوچھے گئے، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا کہ وہ فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan)
جب کبریٰ خان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں اس تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ہاں! شادی ہو رہی ہے، اداکار گوہر رشید نے اعلان کر دیا
واضح رہے کہ معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔
چند دن قبل گوہر رشید نے ایک صحافی سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد بتائیں گے، کس کی شادی ہو رہی ہے، یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرامے کا شوٹ ہے بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کرلیا؟
چند روز قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ وہ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بعدازاں پتا چلا کہ یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے نکاح کی تقریب کی تھی جس میں گوہر رشید نے بطور گواہ دستخط کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کبریٰ خان گوہر رشید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری گوہر رشید گوہر رشید نے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
ایک بیان میں سابق وزیر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔