اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد اعظم خان اور سینیئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلاف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جاری
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، بلوچستان ہائیکورٹ میں میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں 3 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ وزرات قانون نے ہفتے کو صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اٹھا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز بلوچستان ہائیکورٹ حلف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹھا لیا اسلام ا باد ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز بلوچستان ہائیکورٹ حلف اسلام ا باد ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز کی ہائیکورٹ میں عہدے کا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا
نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر روبینہ خالد، طلحہ محمود شامل ہیں، نو منتخب رکن نیاز احمد نے بھی سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات خیبرپختونخوا: بیلٹ پیپرز باہر کیسے پہنچے؟ نیا پنڈورا باکس کُھل گیا
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔
خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید سینیٹر منتخب، کیا اب روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئیں گے؟
مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
نومنتخب سینیٹرز میں سے روبینہ خالد، طلحہ محمود اور نیاز احمد نے حلف اٹھا لیا ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں