ایران میں گلوکار کو گستاخیٔ رسول ﷺ پر سزائے موت سنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

تہران: ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔

قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا۔

اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کا الزام میں بھی گلوکار کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گلوکار کو

پڑھیں:

گورنر سندھ کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول اکرمؐ پر حاضری

گورنر سندھ نے ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد نبویؐ، روضہ اطہر اور ریاض الجنۃ میں نوافل اور دعاؤں کی سعادت حاصل کی۔ گورنر سندھ نے ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
  • گلوکار علی حیدر کی بیٹی نے مویسقی کی دنیا میں انٹری دے دی
  • گورنر سندھ کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول اکرمؐ پر حاضری
  • عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب کی راہیں جدا، گلوکار نے بریک اپ کی تصدیق کردی
  • مغرب کی اسلام دشمنی
  • عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کرلیں، گلوکار نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟
  • گورنر سندھ کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری
  • ختم نبوت دین‘ ایمان
  • توہینِ مذہب کے مقدمات میں پاگل پن کا دفاع