بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
شوہر پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ سے خاتون نے شدید پریشانی میں 15 ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر بہیمانہ تشدد کرتا ہے۔ میرے سگے بھائی زبردستی صلح پر مجبور کررہے ہیں اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے خاتون کے کیس کی مکمل پیروی کی گئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر بجھوایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی پیشرفت کے دوران ورچوئل پولیس اسٹیشن متاثرہ خاتون سے مسلسل رابطے میں رہا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے خاتون کا کانفرنس کال کے ذریعے متعلقہ انویسٹی گیشن آفیسر سے رابطہ کروایا۔ پولیس نے خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ خواتین غیر محفوظ محسوس کریں تو فوری طور پر 15 پر کال کرکے 2 دبائیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔
مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش تشدد زدہ تھی جبکہ اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔ تاہم۔ اس حوالے سے فلیٹ سے شواہد حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔