Express News:
2025-08-02@00:11:55 GMT

نائجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ملائیشیا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نائجیریا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

نائجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز ہی بناسکی۔

13 اوور کے میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز درکار تھے تاہم نائجیریا کی بولر للیان اُدے کی نپی تلی بولنگ نے اپنی ٹیم کو دو رنز سے تاریخی فتح دلادی۔

یہ فتح نائیجیریا کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ نائیجرین ٹیم کی ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔

نائیجریا مغربی افریقہ کا پہلا نمائندہ بن کر سامنے آیا ہے جس نے آئی سی سی کے مکمل رکن ملک کو شکست دی۔

نائیجیریا کی ٹیم اس سال پہلی بار انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ٹورنامنٹ میں پہنچی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست

کراچی:

پولینڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

قومی جونیئر ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود راؤنڈ 16 میں اپنا میچ ہار گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کو پولینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔

پاکستان نے پہلا سیٹ 23-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 17-25 سے کامیابی پالی لیکن پولینڈ نے چوتھا سیٹ 21-25 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا،

5 ویں اور فیصلہ کن سیٹ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پولینڈ نے یہ سیٹ 16-18 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔

پول اے کی چیمپین قومی جونیئر ٹیم اپنے اور آخری لیگ میچ میں ارجنٹائن سے ہار گئی تھی، قبل ازیں پاکستان نےچاروں لیگ میچز میں کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات اپنے نام کی تھیں۔

پاکستان نے بیلجیم، میزبان ازبکستان، ترکیہ اور پورٹو ریکو کو 0-3 سے قا و کیا تھا، فائنل 3 اگست کوطے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویمنز کی بیٹر صدف شمس ان فٹ، دورہ آئر لینڈ سے دستبردار
  • نیوزی لینڈ میں معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا
  • ساف انڈر17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
  • ویمنز ایونٹس میں شریک تمام ایتھلیٹس کیلیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست
  • اولمپکس کرکٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی
  • روس کے ساحلی علاقے میں8اعشاریہ8شدت کا زلزلہ‘امریکا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
  • سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم