190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور انکی اہلیہ نے وکالت نامے پر دستخط کردیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے، وکالت نامے پر جیل کی کمرہ عدالت میں دستخط کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے۔
دونوں ملزمان کی جانب سے وکالت نامے پر جیل کی کمرہ عدالت میں دستخط کیے گئے جبکہ جیل حکام نے وکالت نامے پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے حوالے کردیے۔
اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی جائے گی، 190 مین پاؤنڈ اپیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر سلمان اکرام راجہ اور خالد یوسف چوہدری وکلاء ہوں گے۔
یاد رہے کہ 17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے وکالت نامے وکالت نامے پر ملین پاو نڈ کی اہلیہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی راہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ عمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں، علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔