جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے وقت آخری یادگار سیلفی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔
جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔
جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش
کراچی:بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے بیٹرز بے جان میچ میں جان لڑانے کی پوری کوشش کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان کو موقع مل سکتا ہے، بولرز ایک بار پھر جان لڑانے کے لیے تیار ہوں گے۔
دوسری جانب تاریخی کامیابی کے بعد بنگال ٹائیگرز کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہو چکی ہیں، کھلاڑی حالیہ دورہ پاکستان میں تمام میچز ہارنے کا حساب چکتا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔