اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر  مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی 

 تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024 ء میں محتسب کی کارکردگی  کےبارے میں بھی بتایا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 13،506 شکایات درج کی گیئں،درج شکایات میں سے گزشتہ سال 12،914 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 ء میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 22.

79 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا،گزشتہ سال وفاقی ٹیکس محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات بھی بڑی تعداد میں حل کیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

 واضح رہے کہ سال 2021 ء میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد صرف 2،816 تھی۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وفاقی ٹیکس محتسب

پڑھیں:

ہم نے زمیندار پر بوجھ نہیں ڈالا، کوئی ٹیکس نہیں لگنے دیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے زمیندار پر بوجھ نہیں ڈالا، کوئی ٹیکس نہیں لگنے دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کا پاکستان کے معاشی ٹیک آف میں کردار یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام صوبوں کے بغیر ممکن نہیں، معیشت ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے اس میں اپوزیشن بھی اپنا حصہ ڈالے۔

مسلم دنیا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے، خواجہ آصف کا مطالبہ

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح ہم یکجا ہوئے اسی طرح معیشت پر بھی ہمیں یک زبان اور یکجا ہونا ہے۔

اُنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ ان لوگوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے منع کیا، انہوں نے جتنا کہا، پاکستانیوں نے اتنی ہی زیادہ ترسیلات زر بھیجیں۔

اسرائیل اور ایران کشیدگی پر عطا تارڑ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے حق کا دفاع کیا، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ایران پر حملے کیخلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی جانب سے مسلسل اسرائیل کے خلاف بیان جاری کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، صدر مملکت
  • بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کی فلاح کو ترجیح دی جائے: صدر زرداری کی وزیراعظم سے گفتگو
  •   صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات؛ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
  • صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو
  • بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
  • وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
  • (ن) لیگ سے پیپلز پارٹی کی شکایات
  • ایران میں موساد سے تعلق کے الزام میں گرفتاریاں
  • ہم نے زمیندار پر بوجھ نہیں ڈالا، کوئی ٹیکس نہیں لگنے دیا، عطا تارڑ