ٹرمپ نت ہمت دکھائی جیتے ، روسی صدر کی مبارکباد ؒ یوکرائن جنگ پر بات چیت کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) روس کے صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرائن جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیتے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کیلئے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا۔ تمام ترمشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں۔ امریکہ کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑنے ٹرمپ اور ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات بھی دیکھے ہیں۔ ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے اور صدر بننے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت کی صدارت کیلئے تمام انسانیت کیلئے اچھائی لائے گی۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس‘ برطانوی وزیراعظم‘ اسرائیلی وزیراعظم اور کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے پہلے دور میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اسرائیل کی مدد کی۔ ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔ حماس کی فوجی صلاحیتیں اور غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبارکباد دی۔ ٹرمپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے منتظر ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹرمپ کو مبارکباد
پڑھیں:
امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جارہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔
Post Views: 1