سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ، سر کا ر ی میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا، اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا ،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.
سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا ،نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا ،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا ۔
پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.6409 فیصد رہا ،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 94.5864 فیصد رہا، گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 94.5364 فیصد رہا ،ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.4909 فیصد رہا، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 94.4818 فیصد رہا ،نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 94.4364 فیصد رہا ۔سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 94.4318 فیصد رہا شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 94.4167 فیصد رہا ،ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3955 فیصد رہا ،اس سال بننے والے نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3621 فیصد رہا ،امیدوار تمام سلیکشن لسٹیں یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھ سکیں گے ۔داخل ہونے والے امیدواران کیلئے اپنی کالج فیس 23 جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے، امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس اٹھارہ ہزار روپے ہے ،امیدوار کالج فیس بنک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔فیس جمع کروانے کے بعد امیدوار کو اپنے متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی فیس جمع اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخل تصور کیا جائے گا ،دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری کی جائیگی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میڈیکل کالجز میڈیکل کالج سلیکشن لسٹ کا میرٹ 94 فیصد رہا
پڑھیں:
سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ
سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم