نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں کئی صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پی ٹی آئی کے حامی صارفین ان کا موازنہ عمران خان سے کر ر ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟

ایک صارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ میرے لیے سیاسی واپسی کرنا ناممکن ہے لیکن آج میں امریکی صدر بن گیا ہوں۔ صارف نے ٹرمپ کا موازنہ عمران خان سے کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ عمران خان کو بھی جھوٹی سزائیں دلوا کر ختم شُد سمجھ کر بیٹھے ہیں لیکن خان کا واپس آنا  تو طے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ میرے لیے سیاسی واپسی کرنا ناممکن ہے لیکن آج میں امریکی صدر بن گیا ہوں

کچھ لوگ خان کو بھی جھوٹی سزائیں دلوا کر ختم شُد سمجھ کر بیٹھے ہیں لیکن خان کا وآپس آنا تو طے ہے۔ ان شاءاللہ pic.

twitter.com/RI5NYorVhJ

— Sana Sayem (@SanaSayemRaj) January 20, 2025

احمد حسن بوبک نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے، ہم نے اپنی قوم کو ’آزاد‘ کروا لیا ہے اب ہم کامیابی کی نئ منازل طے کریں گے، صارف کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ بھی عمران خان کی طرح حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں۔

ہم نے اپنی قوم کو " آزاد " کروا لیا ہے اب ہم کامیابی کی نئ منازل طہہ کریں گے، ہم باز نہیں آئیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ بھی حقیقی آزادی کی بات کررہا ہے ???? pic.twitter.com/6gA57vKf3r

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) January 20, 2025

اطہر کاظمی نے طنزاً کہا کہ میں نے کافی ڈھونڈا مگر مجھے تقریب میں بلاول بھٹو اور محسن نقوی نظر نہیں آئے، شاید وہ ٹرمپ کے پیچھے کھڑے تھے ٹرمپ کے لمبے کی قد کی وجہ سے نظر نہیں آئے۔

تقریب میں مجھے بلاول اور محسن نقوی نظر نہیں آئے میں کافی ڈھونڈا انکو ، مگر شائد وہ ٹرمپ کے پیچھے کھڑے تھے ٹرمپ کے لمبے کی قد کی وجہ سے نظر نہیں آئے، اطہر کاظمی ????
pic.twitter.com/I1iNQ0jwkV

— Tahir Malik (@TahirMalik_IK) January 20, 2025

بختاور گیلانی نے یوٹیوبر عمران خان کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وی پی این لگا کے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے رہے ہیں اور پاکستان میں تو انہوں نے ٹویٹر بین کیا ہوا ہے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بوٹ پالش کرنے میں تو یہ لوگ چیمپئن ہیں۔

شہباز شریف وی پی این لگا کے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے رہے ہیں ان کو شرم نہیں آتی پاکستان میں تو انہوں نے ٹویٹر بین کیا ہوا ہے بوٹ پالش کرنے میں تو یہ لوگ چیمپین ہے عمران ریاض خان pic.twitter.com/CrdZ9bfLZq

— Bakhtawar Gillani (@BakhtawarGillni) January 21, 2025

مشاہد حسین سید کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے گارنٹر بن جائیں، وہ عمران خان کی رہائی کی بات کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی لابی پاکستانی سرکاری سسٹم سے زیادہ مضبوط ہے۔

ہوسکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کا گرنٹر بن جائے، وہ عمران خان کی رہائی کی بات کرے گا، عمران خان کی لابی پاکستانی سرکاری سسٹم سے زیادہ مضبوط ہے، مشاہد حسین سید۔۔۔!!! pic.twitter.com/KU1IWTMQVk

— Mughees Ali (@mugheesali81) January 20, 2025

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو جوبائیڈن کی جگہ حلف اٹھانے والے معمر ترین امریکی صدر بن گئے ہیں، وہ 1893 میں گروور کلیولینڈ کے بعد اقتدار سے باہر ہونے کے بعد پھر اقتدار میں واپس آنے والے امریکی تاریخ کے دوسرے صدر بھی بن گئے ہیں۔

اپنی حلف برداری کی تقریب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چند گھنٹوں میں تقریباً 100 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔

ان ایگزیکٹو آرڈرز میں میکسیکو کے ساتھ جنوبی امریکا کی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان اور خام تیل کی کھدائی سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کی ہدایات کو منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں مشیل اوباما کے ساتھ ساتھ تمام زندہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما شامل تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، اور میں سادہ الفاظ میں کہوں گا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ’سب سے پہلے امریکا‘ ہے۔ ہم اپنی خود مختاری دوبارہ حاصل کریں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے نظر نہیں آئے عمران خان کی امریکی صدر انہوں نے ٹرمپ کے رہے ہیں کریں گے میں تو کی بات تھا کہ کہا کہ کے بعد خان کا ہے ہیں

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا جب تک ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے؛ ایران
  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • وینیزویلا سے جنگ کا امکان کم مگر صدر نکولس مادورو کے دن گنے جاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار