Jang News:
2025-07-25@23:45:14 GMT
لاہور: منہ بولے بیٹے نے انسپکٹر کو انہی کے پستول سے قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی پر انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کو قتل کیا۔
ملزم نے انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کے پستول سے ہی انہیں قتل کیا۔
قتل کرنے والے نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
پشاور:رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔