نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔(جاری ہے)
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔