کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اتوار کے روز صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت ہفتے کے مقابلے میں 4.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔