فضائی جنگی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری-2025‘، پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کثیر القومی فضائی جنگی مشق ”اسپیئرز آف وکٹری 2025“ میں شرکت کے لیے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ، جس میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک III جنگی طیارے اور خصوصی فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بین الاقوامی تعیناتی کے دوران، پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک بغیر کسی وقفے کے پرواز کی، جس میں دورانِ پرواز ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ انجام دی گئی۔ یہ جے ایف-17 بلاک III طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
مشق کے دوران، پی اے ایف کے پائلٹس جدید AESA ریڈار اور توسیع شدہ رینج والے بی وی آر (بیونڈ ویژول رینج) میزائل سے لیس جے ایف-17 تھنڈر طیارے اڑائیں گے۔ وہ دیگر شریک فضائی افواج کے جدید جنگی طیاروں کے خلاف اپنی مہارت آزمائیں گے۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکا کے جنگی طیارے اور جنگی معاون عناصر شریک ہیں۔
رائل سعودی ایئر فورس اس مشق کے پانچویں مرحلے کی میزبانی کر رہی ہے، جو اتحادی ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے، فضائی جنگی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے، اور دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیجنڈز لیگ: بھارت کا کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ۔
پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، ٹیم سے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
قبل ازیں، ٹورنامنٹ کے بھارتی اسپانسر نے بھی پاک-بھارت سیمی فائنل مقابلے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔
اسپانسر کمپنی کے سربراہ نشہات پیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہم ٹیم بھارت کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار کارکردگی پر داد دیتے ہیں، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف شیڈول سیمی فائنل صرف ایک اور میچ نہیں ہے، بطور اسپانسر کمپنی ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈبلیو سی ایل میچ سے دستبردار ہو رہے ہیں، کچھ چیزیں کھیل سے بڑھ کر ہوتی ہیں، پہلے قوم، بعد میں کاروبار۔
یاد رہے کہ 20 جولائی کو بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز لیگ کا میچ شیڈول تھا، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کا طے شدہ ٹی20 میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
منتظمین کے مطابق سابق بھارتی اوپنر بلے باز شیکھر دھون سمیت بھارتی کھلاڑیوں نے ’پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی‘ کو جواز بناتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔