پیپلز پارٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پریس کانفرنس میں سید حسن مرتضی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کا ماحول بہت تنگ کر دیا گیا ہے، طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جمعیت کے کارکنوں نے نعرہ بھٹو اور نعرہ بلاول لگانے پر تشدد کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ طلبا کو مجبور کیا کہ وہ قیادت کیخلاف نعرے لگائیں۔  اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلبہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کے مبینہ تشدد کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں حسن مرتضی اور فیصل میر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا نعرہ لگانے پر جمعیت کے کارکنوں نے پی ایس ایف کے کارکنوں پر تشدد کیا۔ رہنماوں نے الزام عائد کیا کہ مذہبی انتہا پسند تنظیم یونیورسٹی اور اس کے مالی وسائل پر قابض ہے۔ پریس کانفرنس میں سبط حسن، منصور کٹاریہ، مہتاب علی ذیشان، محسن چودھری، عثمان گجر اور آفاق سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سید حسن مرتضی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کا ماحول بہت تنگ کر دیا گیا ہے، طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جمعیت کے کارکنوں نے نعرہ بھٹو اور نعرہ بلاول لگانے پر تشدد کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ طلبا کو مجبور کیا کہ وہ قیادت کیخلاف نعرے لگائیں۔
 
 انہوں نے الزام عائد کہا کہ مذہبی انتہا پسند تنظیم قبضہ مافیا کی طرح یونیورسٹی کے مالی وسائل پر قابض ہے، جمعیت نے دیکھا کہ سیاسی سوچ رکھنے والی جماعت طلبا تنظیموں کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تو انہوں نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے۔ جمعیت نے طلبا کے حوصلے پست کرنے کیلئے پُر تشدد کارروائیاں کیں۔ طلبا کو سلام پیش کرتا ہوں جبر اور تشدد میں اس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ایس ایف کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہے۔ تعلیمی اداروں میں پر تشدد واقعات کو روکنا چاہیے۔
 
 انہوں نے مزید کہا کہ جب تک طلبا کو انصاف نہیں ملتا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جمعیت نے ان طلبا کو نشانہ بنایا جو سفر بے نظیر ٹرین کا حصہ تھے۔ نعرہ لگانا طلبا کا جمہوری حق تھا۔ جمعیت نے مودودی کے نعرے کے علاؤہ تمام نعروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ پی ایس ایف عہدیداران نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی جائے۔ واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے اور جامعہ میں طلبا کے پُرامن ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعیت کے کارکنوں نے پی ایس ایف جمعیت نے انہوں نے طلبا کو کہا کہ
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔