کراچی میں مزید دو بچے لاپتہ ہوگئے، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی سے 2 بچے لاپتہ ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا۔
کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔
حکام نے کہا کہ فرنٹیئر کالونی کا رہائشی 10 سالہ ایان 17 جنوری کو لاپتہ ہوا، ایان کا ذہنی توازن درست نہیں، گھر سے باہر نکل گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کے مقدمات اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوسوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔
دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔