علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق لڑکی 17 جنوری کی رات کو لاپتہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے بہاولپور: لڑکی کا اغوا و مبینہ اجتماعی زیادتی، تیز اب بھی پھینکا گیا 16سالہ لڑکی اغوا، ایک نامزد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج


پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے گلی کے سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مٹیاری کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق

پڑھیں:

لڑکی کے اغوا کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید کالعدم قرار

15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملزم کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شک کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کو ختم کر دیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم شالم غوری کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، متاثرہ لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں ملزم کو غلط طور پر نامزد کرنے کا اقرار کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فرانزک شواہد کی ’محفوظ تحویل اور تضادات‘ واضح طور پر استغاثہ کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

مدعیہ کے مطابق جون 2022 میں سلیم اور 2 افراد نے سویرا کو زبردستی اغوا کیا، سب انسپکٹر قمر اعجاز نے بیان دیا کہ انہوں نے تمام نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائے تھے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جرح کے دوران قمر اعجاز نے تسلیم کیا کہ نمونے محمد اعجاز کے نام سے بھیجے گئے، حالاں کہ وہ خود قمر اعجاز ہیں، اور یہ غلطی ریکارڈ پر موجود ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت سزا کے خلاف اپیل کو منظور کر تے ہوئے درخواست گزار کو بری کرتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پی ای سی ایچ ایس میں نویں منزل سے گر کر 13 سالہ بچی جاں بحق، واقعہ پراسرار قرار
  • خواجہ سراؤں کے ساتھ بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا
  • خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا 
  • کراچی: تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا گلستان جوہر تھانے پر احتجاج
  • عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو‘چیئرمین گلشن اقبال ٹائون
  • گلگت بلتستان، پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا سراغ لگالیا گیا
  • مصور کاکڑ اغوا کیس: 10 سالہ مقتول کی میت کی شناخت ہوجانے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے مقدمہ نمٹادیا
  • لڑکی کے اغوا کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید کالعدم قرار
  • خیبر سے اغوا ہونیوالی 10 سالہ بچی کو پشاور سے بازیاب کروالیا گیا
  • مظفرگڑھ: مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق