آسٹریلین اوپن: آلکارس کو ہرا جوکووچ سیمی فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) آسٹریلین اوپن کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی اسٹار کارلوس آلکارس کو شکست دینے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہو گئے ہیں کہ سرب کھلاڑی نوواک جوکووچ گیارہویں مرتبہ بھی آسٹریلین اوپن جیت سکتے ہیں
میلبورن میں کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل میں 37 سالہ جوکووچ نے 21 سالہ الکارس کو چار چھ، چھ چار، چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔
منگل 21 جنوری کو آسٹریلیا میں رات گئے تک جاری رہنے والے اس میچ میں ہسپانوی کھلاڑی آلکارس نے سخت مزاحمت دکھائی لیکن وہ جوکووچ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔جوکووچ دس مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، جو مردوں کے سنگلز مقابلوں کا ایک اچھوتا ریکارڈ ہے۔
(جاری ہے)
ٹینس چمپیئن جوکووچ کو شکست دینے والے الکاراز کون ہیں؟
آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جوکووچ کے نام
گرینڈ سلام مقابلوں میں جوکووچ مجموعی طور پر پچاسویں سیمی فائنل میں جلوہ گر ہوں گے۔
سیمی فائنل میں ان کا سامنا الیگزینڈر زوارِف سے ہو گا۔ عالمی نمبر دو جرمن کھلاڑی زوارِف نے کواٹر فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار ٹومی پال کو شکست دی۔جس طرح انہوں نے الکارس کا شکست دی ہے، اسے دیکھتے ہوئے ایسے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ عالمی نمبر سات جوکووچ دنیا میں سب سے زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
مردوں میں تو وہ پہلے ہی نمبر ایک پر ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال ہیں، جنہوں نے 22 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں جبکہ تسیرے نمبر پر بیس گرینڈ سلام ٹائٹلز کے ساتھ سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر ہیں۔خواتین کے مقابلوں میں آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ سمتھ کورٹ سنگلز کے مقابلوں میں سب زیادہ چوبیس گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں جبکہ خواتین میں دوسرے نمبر پر امریکی اسٹار سرینا ولیمز ہیں، جو 23 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ تیسرے نمبر پر اسٹیفی گراف کا نام آتا ہے، جو 22 مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
ع ب/اب ا (اے پی، روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فائنل میں
پڑھیں:
پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمان و سکھ اقلیتوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کو چھپانے اور جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازشیں کرتی رہی ہے، پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے۔ ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں، عالمی ادارے سندھ طاس معاہدہ کی واضح یکطرفہ شیطانی خلاف ورزی کے خلاف ایکشن لیں تاکہ خطے میں امن کی فضاء برقرار رہے۔