9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔ پراسیکوٹر استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔ پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔ خیال رہے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: استغاثہ کی جانب سے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہماری تلخی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ استاد، ڈاکٹر اور کسان سڑکوں پر ہیں جبکہ گورننس کہیں نظر نہیں آرہی۔