Juraat:
2025-04-26@03:32:21 GMT

نو مئی مقدمات ،6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

نو مئی مقدمات ،6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق

کراچی: کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات میں 6پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

زرائع کے مطابق و کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6رہنماں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔

ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کے جج نے کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت پر حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کے جج ولی محمد خان نے کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔

قبل ازیں پراسیکوشن نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان بلڈنگ پر حملہ کیا، ملزمان نے بلڈنگ کو آگ لگائی اور عمارت کو نذر آتش کیا، تھانہ شرقی پولیس نے ارباب وسیم سمیت کئی ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔

اپنے دلائل میں پراسیکوشن نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران مقدمے میں نامزد ارباب وسیم اور دیگر 4 ملزمان مسلسل پیش نہیں ہورہے ہیں، ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر 4 ملزمان کو کئی بار پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیش نہ ہونے پر ملزمان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی، متعلقہ پولیس افسران ملزمان کو گرفتار کرکے ائندہ سماعت پر پیش کریں، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس،عدالت کااہم رہنما سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا