Jasarat News:
2025-09-18@00:30:16 GMT

ہمارا سلوگن روشن چمکتا دمکتا گلبرک ٹاؤن ہے ‘نصرت اللہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ہمارا سلوگن روشن چمکتا دمکتا گلبرک ٹاؤن ہے ‘نصرت اللہ

چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فائونڈیشن کی بنیاد رکھ کام کاآغاز کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے سربراہی میں جاری ہے ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک ہائی ماکس پولوں کی تنصیب کے کام کا آغاز چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی چیئرمین عظیم اللہ حسینی، وائس چیئرمین عرفان شاہ،X.

E.N ایم اینڈ ای محمد یاور کے ہمراہ فاؤنڈیشن کی بنیاد کے موقع پر کاموں کا جائزہ لیا اور بدست چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین نے فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھ کر کام کا آغاز کر دیا ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک 34 ہائی ماکس پول لگائے جا رہے ہیں جس سے گلبرگ ٹاؤن کا ایک وسیع علاقہ روشن ہوگا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا ہماری عین ذمہ داری ہے عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنے کے لیے میں اور میری پوری ٹیم کوشاں ہے ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک میسر ہوں ہارٹ ڈیزیڈ سے بھائی جان چوک تک بلاک 15 بلاک 14 بلاک 9 اور بلاک 7 کے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے روشنی کی بحالی سے عوام کو سہولت میسر آئے گی اور اسنیچنگ کی وارداتوں میں کمی واقع ہوگئی ہمارا سلوگن ہے روشن چمکتا دمکتا گلبرک ٹاؤن کے عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں محدود وسائل کے باوجود عوام کو سہولیات میسر کر رہے ہیں جس کو ھم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ادا کر رہے ہیں ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوام کو رہے ہیں

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-03-1

 

 

(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں۔اچھا انتظار کرو اْس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا۔ اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا۔ (اب کہتے ہیں کہ) ’’ پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں‘‘۔ اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا۔ پھر بھی یہ اْس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ ’’یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے‘‘۔ ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے۔ (سورۃ الدخان:9تا15)

 

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روئے زمین پر سب سے پہلے تعمیر کی جانے والی مسجد کے حوالے سے سوال کیا۔ آپ نے جواب دیا: ’’مسجد حرام‘‘۔ میں نے سوال کیا: پھر کون (اس کے بعد کون سی مسجد تعمیر کی گئی) ؟ تو آپ نے جواب دیا: ’’مسجد اقصیٰ‘‘۔ میں نے سوال کیا: ان دونوں کی تعمیر کے دوران کتنا وقفہ ہے؟ تو آپؐ نے جواب دیا: ’’چالیس سال، پھر پوری زمین تیرے لیے مسجد ہے، جہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آجائے، نماز پڑھ لو‘‘۔ (مسلم

متعلقہ مضامین

  • منعم ظفر خان نے ٹائون چیئرمینوں کے ساتھ اسپرے مہم کا افتتاح کردیا،مہم شہر بھر میں چلائی جائیگی
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
  • پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے