غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران خاموش رہے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔ اسرائیل کو امریکہ اور مغرب کی حمایت جاری رہی تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت میں ہی امت کی زندگی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری معاملے پر اجلاس ہلڑبازی کی نذر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-4
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد بار کااجلاس ہلڑ بازی کی نذرہو گیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کے لیے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ اجلاس کے دوران وکلا نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلا کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔ اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلا کی تقاریر کروانے کا الزام عاید کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔