لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔آئی سی سی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو پر میزبان ملک کا نام آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائیگی۔آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی نے آئندہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں کریگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بھی ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے جبکہ اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ کے کسی عہدیدار نے اس معاملے پر کسی بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات نہیں کی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئنز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میزبان ملک کا نام چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان