الخدمت کے رضا کاروں نے غزہ میں سرگرمیاں شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
راولپنڈی( نمائندہ جسارت)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نواوربحالی کیلئے 15ارب روپے مالیت بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023 سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا15ماہ کے دوران الخدمت نے 5ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم امدادی سرگرمیوں پر خر چ کی۔ پاکستان بھر میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں میڈیکل کے شعبے میں 56ہسپتالو ں ودیگرسنٹرز میں ایک کروڑ42لاکھ8ہزار673مریضو ں کی خدمت کی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے الخدمت رازی ہاسپٹل راولپنڈی کی ڈونر کانفرنس میں رازی فرینڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین الخدمت رازی مینجمنٹ بورڈ ابوعمیرزاہد،وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ وایم ایس رازی ہاسپٹل ڈاکٹرمحمدعثمان ظفر سمیت دیگرذمہ داران نے اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس،تاجر تنظیموں کے عہدیداران،مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن جہدمسلسل کانام ہے پاکستانی عوام کی پشتیبانی کے باعث ہم ترقی کے منازل تیزی سے طے کرتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں،2005کے زلزلے میں خدمت کی اور پھر کشمیراور شمالی علاقوں میں زلزلے سے شہید ہونے والے والدین کے اورفن بچوں کیلئے اٹک میں آغوش قائم کیا،وہ آغوش ابتدا تھی یہ سفرجاری رہااوراس وقت 22آغوش ہومز پور ے پاکستان میں اورفن بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور پاکستانی عوام کی تنظیم الخدمت مجموعی طورپر 31ہزار985ارفن بچوں کی کفالت کررہی ہے۔ میڈیکل کے شعبے میں رازی ہاسپٹل راولپنڈی کا آغاز دوکمروں کی عمارت سے ہوا اور آج یہ تناور درخت بن چکا ہے اور پاکستان بھرمیں ایسے ہی جدیدسہولیات سے مزین مزید 56ہسپتال مریضوں کی خدمت کررہے ہیں،جس مریض کے پا س رقم نہیں ہوتی بغیرکسی طویل پراسس اس کاعلاج اسی پروٹوکول کے تحت ہوتا ہے جیسے دیگرمریضوں کاعلاج ہورہاہوتا ہے۔ غزہ کیلئے آئندہ 15ماہ کیلئے ریلیف،بحالی وتعمیرنوکی پلاننگ پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت نے’’ری بلڈ غزہ مہم‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس میں غزہ کے بے گھر شہریو ں کیلئے فلیٹس پرمشتمل رہائشی ٹاور اور میڈیکل سہولیات کیلئے ہسپتال کی تعمیر،5سکولز اور25مساجدکی تعمیرنووبحالی،3ہزار اورفن بچوں کی مستقل کفالت، اہل غزہ کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹس سمیت 100سے زائد پانی کے منصوبے پلاننگ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے علاوہ غزہ ملبے کا ڈھیربن چکا ہے،گھروں،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں،مساجد،گرجاگھروں سمیت تمام عمارتیں تباہ ہوئی ہیں لاکھوں اہل غزہ اس وقت بے سروسامانی کے عالم میں بغیرسہولیات کھلے آسمان کے نیچے موجود ہیں فوری طور پر کنسٹریکشن کا آغاز نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کا ا غاز بچوں کی
پڑھیں:
چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ
چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور آذربائجان کے وفد نے”آسان خدمت مرکز” کے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
متعلقہ افسران نے “آسان خدمت مرکز” کی تعمیراتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان کی اسٹیٹ ایجنسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویشن کے تعاون سے اسلام آباد میں “آسان خدمت مرکز” قائم کیا جارہا ہے اور “آسان خدمت مرکز” کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے مختلف خدمات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” کی عمارت کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کیلئے 24/7 کام کیا جارہا ہے اور عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر کام کی جلد تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی سروسز و سہولیات کا حصول ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کا قیام حکومت پاکستان کی ای گورننس اور سروس ڈیلیوری کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگا۔آذربائجان کے وفد نے کہا کہ آسان خدمت مرکز کی تعمیر اور اسکو فعال بنانے میں بھرپور تعاون اور تکینکی مدد فراہم کررہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ سروس ڈیلوری میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے آذربائجان کی تکینکی صلاحیتوں، استعداد کار اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم