کراچی: غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت، ملزم گرفتار، 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم بلال احمد غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔
انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں 13000 امریکی ڈالرز، 7000 درہم، 6 ہزار ریال، 1 کروڑ 2 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور 1000 کینیڈین ڈالرز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی میں موبائل فون بھی برآمد ہوا اور حوالہ ہنڈی کے شواہد مل گئے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی ایف آئی اے کی کرنسی
پڑھیں:
کراچی سے ایک ہی دن میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے ایک روز میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے ٹیکس کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او کراچی کی ماہ جون 2025 میں تاریخی کارکردگی رہی اور صرف ایک دن میں 184.7 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی۔
ایل ٹی او کراچی کی جون میں مجموعی ٹیکس وصولی 449.05 ارب (4 کھر 49 ارب اور 50 کروڑ) روپے تک جا پہنچی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافی ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اس تاریخی اور ریکارڈ وصولی کے ساتھ مالی سال 2024-2025 کا شاندار اختتام کو پہنچا۔ مجموعی طور پر ایل ٹی او کراچی نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر 3.256 کھرب روپے سے زائد کی وصولی کر کے 29 فیصد اضافی ریونیو حاصل کیا۔
ایف بی آر نے ریکارڈ کارکردگی پر ایل ٹی او کراچی کی پروفیشنل ٹیم کو خراجِ تحسین کیا ہے۔