اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلباء کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے بہت جلد طلباء کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہو گا۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چین جانے والے ان طلباء میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کے لیے مختص کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی طلباء شہباز شریف نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

  وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات

اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.

دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع  ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان  وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.

دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا
  • پہلگام وقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
  • وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
  • پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • امریکہ، ییل یونیورسٹی میں غاصب و سفاک صہیونی وزیر کا "کچرے" کیساتھ استقبال
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات